وزیراعظم کی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹل فنانس کی تربیت دینے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملکی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم نے زور دیا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ورچوئل اسیٹس کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق موثر ریگولیٹری نظام کو جلد از جلد فعال بنایا جائے۔

بلال بن ثاقب نے وزیر اعظم کو پاکستان ورچوئل اسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے مکمل فعال ادارے کے طور پر منتقلی اور ریگولیٹری سینڈ باکس کے اجرا کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ادائیگیوں اور ریگولیٹڈ ورچوئل اسیٹس کی خدمات جیسے شعبوں میں جدت لائی جا رہی ہے۔

ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ معاشی تبدیلی کی اگلی لہر کے لیے قومی اداروں، انسانی وسائل اور ریگولیٹری فریم ورک کو تیار کرنے پر کام جاری ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago