کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کے دوران 21 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہفتے کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور خانیوال سمیت دیگر مقامات پر کی گئیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور سے گرفتار ہونے والے ایک مشتبہ دہشت گرد کی شناخت پیر شمس کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سے بتایا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
ایک اور کارروائی کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ سے عبداللطیف نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر بلوچستان لبریشن آرمی سے منسلک ہے۔ اس کے قبضے سے بھی دھماکہ خیز آلات پکڑے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق آپریشنز کے دوران ملزمان سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز اور بم سازی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں مصباح، سمیع اللہ، گلاب خان، رحمان، طور خان، زرین شاہ، ضیاء الرحمان، عظیم اللہ اور عبدالصمد سمیت دیگر شامل ہیں۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ گروہ مختلف مقامات پر تخریب کاری کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے اور امن عامہ کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار افراد سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس عمل کا مقصد ان کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا اور ان کے وسیع تر رابطوں اور مذموم مقاصد کو بے نقاب کرنا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…