پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تعلیمی اصلاحات کے تسلسل میں پرائمری اسکولوں کے بعد اب مڈل اسکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد تعلیمی معیار میں بہتری لانا اور دستیاب وسائل کا موثر استعمال یقینی بنانا ہے۔
محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق اسکولوں کی بندش یا انہیں آؤٹ سورس کرنے کا حتمی فیصلہ سال 2025 کے اسکول مردم شماری کے اعداد و شمار کی روشنی میں کیا جائے گا۔ جن اسکولوں کی عمارتیں مخدوش قرار دی جائیں گی انہیں فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔
کم کارکردگی اور ناکافی سہولیات کے حامل تعلیمی اداروں کو نجی شعبے کے سپرد کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ منتخب کردہ اداروں کو نواز شریف اسکول آف ایمیننس کے زمرے میں شامل کیا جائے گا۔
آؤٹ سورسنگ کے لیے ان اسکولوں کو ترجیح دی جائے گی جن میں طلبا کی تعداد 100 سے 150 کے درمیان ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل بھی صوبے کے تقریباً 13 ہزار اسکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…