حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے میں روسی فاختہ کے شکار کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ اقدام ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے۔ شکار کا یہ سیزن خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت 31 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔
محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق شکار کی اجازت صرف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز ہی ہوگی۔ یہ سہولت صرف ان افراد کے لیے دستیاب ہے جو چھوٹے جانوروں کے شکار کا قانونی لائسنس رکھتے ہیں۔
حکام نے شکار کے لیے سخت حدود مقرر کی ہیں۔ ایک شکاری ایک دن میں زیادہ سے زیادہ آٹھ پرندوں کا شکار کر سکے گا۔ مقررہ حد سے تجاوز کرنے والے ہر پرندے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سورج طلوع ہونے سے قبل اور غروب ہونے کے بعد شکار پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیمیں پرندوں کی آبادی کی مسلسل نگرانی کریں گی اور ضرورت پڑنے پر شکار پر پابندی لگانے کا اختیار بھی محفوظ رکھیں گی۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان لطیف الرحمان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ماحول کا تحفظ، پائیدار طرز عمل کا فروغ اور جنگلی حیات کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ حکام نے تنبیہ کی ہے کہ مقررہ دنوں کے علاوہ شکار کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…