Categories: Newsپاکستان

مظفرآباد: دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ، ایس ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مظفرآباد میں دریائی بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر سیلابی خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سے آنے والے دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایس ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی جائے۔ حساس مقامات کی نشاندہی کر کے وہاں پولیس اور انتظامی عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

ایس ڈی ایم اے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago