پی ایس ایل 11 کا فائنل: پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے فائنل میچ میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 129 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

حیدرآباد کنگز مین کی اننگز 18 اوورز تک محدود رہی۔ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ مڈل آرڈر کے اچانک گرنے سے بری طرح متاثر ہوئی۔ کپتان مارنس لبوشین 20 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ صائم ایوب نے 54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ گلین میکسویل پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے جبکہ کوشل پریرا ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے۔ صرف چار رنز کے فرق سے چار وکٹیں گرنے کے بعد حیدرآباد کی ٹیم 75 رنز پر 6 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ شدید دباؤ میں آ گئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے آرون ہارڈی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسپنرز سفیان مقیم نے دو اور محمد باسط نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پشاور زلمی کی پلیئنگ الیون میں خرم شہزاد کی جگہ ناہید رانا کو شامل کیا گیا، جبکہ حیدرآباد کی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اتری۔

پشاور زلمی کے تعاقب کے دوران ابتدائی چار اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بن چکے ہیں۔ لیگ مرحلے کے دوران پشاور زلمی نے نو میں سے آٹھ میچز جیتے اور ایک میں شکست کھائی، جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا تھا۔ بابر اعظم ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں جبکہ سفیان مقیم اب تک 21 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago