Categories: Newsپاکستان

روہیلاں والی: سڑک پر خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش، ریسکیو 1122 کی بروقت امداد

روہیلاں والی کی گلی میں ایک خاتون نے نیم بے ہوشی کی حالت میں بچے کو جنم دیا، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بچے کی جان بچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیم کو اطلاع موصول ہونے پر ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے تک خاتون کو دردِ زہ شروع ہو چکا تھا۔

ریسکیو عملے نے مقامی خواتین کی مدد سے موقع پر ہی کامیاب ڈیلیوری کروائی۔ عملے نے فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے نومولود کی سانسیں بحال کیں، جس کے بعد ماں اور بچے کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

ریسکیو حکام نے خاتون کی شناخت شازیہ بی بی کے نام سے کی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ماں اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر اور مستحکم ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago