عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں گراوٹ کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں نظر آئے ہیں جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخوں میں بھی 3 ہزار 257 روپے کی نمایاں کمی ہوئی جس کے بعد یہ 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے میں فروخت ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد یہ 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے پر بند ہوئی تھی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کے بھاؤ میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا جہاں قیمت 38 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 576 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ فی تولہ چاندی کے نرخ 100 روپے کی کمی کے بعد 7 ہزار 914 روپے پر آ گئے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…