وفاقی امتیاز کے خلاف خیبر پختونخوا حکومت کا 6 مئی کو صوبہ گیر پین ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے مالیاتی اور توانائی کے امور میں مبینہ امتیازی سلوک کے خلاف چھ مئی کو صوبہ بھر میں پین ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاق این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس سمیت اہم معاملات میں صوبے کو جان بوجھ کر نظر انداز کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال صوبہ بھر میں کی جائے گی تاہم ہنگامی خدمات اس سے مستثنیٰ ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کو ان کے ذاتی معالجین کی زیر نگرانی طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔

سہیل آفریدی نے بشریٰ بی بی کو ان کے اہل خانہ اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کو غیر انسانی اور غیر قانونی عمل قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے وکلاء برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ہڑتال میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے قانون اور آئین کی پاسداری کرنے والوں سے اس اقدام کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago