Categories: Newsپاکستان

عسکری قیادت کا علاقائی کشیدگی کے تناظر میں تحمل اور ذمہ دارانہ رویے پر زور

راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے اندر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 275 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ عسکری قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تحمل کا مظاہرہ کرنا اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں استحکام کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ اجلاس میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کے علاقائی سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عسکری قیادت نے واضح کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کا دارومدار اجتماعی ذمہ داری اور خودمختاری کے احترام پر ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اس موقع کو قومی یکجہتی اور ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظہر قرار دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ معرکہ حق کی یاد منانا بھارتی سیاسی ذہنیت کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم متحد اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ عسکری قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ عوام، حکومت اور مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ اتحاد ملک کو درپیش تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago