مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ بھرپور ہوگا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے معرکہ حق کے دوران بھارتی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دے کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ قوت کے ساتھ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے شائع ہونے والی تصویری کتاب معرکہ حق کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دشمن کے ہر مذموم ارادے کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام کی علامت اور ضامن کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم بھارت کی کسی بھی پراکسی وار کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے معرکہ حق کے دوران بھارت کے ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بنا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ خطے میں کوئی بھی ملک بھارت کی ہندوتوا ذہنیت سے محفوظ نہیں ہے۔ بھارت اپنے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بارہا پاکستان پر جنگیں مسلط کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔ انہوں نے دو ہزار انیس کے پلوامہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا لیکن اسے اپنے طیارے کے نقصان اور پائلٹ کی گرفتاری کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی بالادستی کی سوچ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان عالمی امن کے فروغ میں بھی اپنا تعمیری کردار ادا کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والے ممالک میں شامل ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف دفاعی میدان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا بلکہ سفارتی سطح پر بھی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے معرکہ حق کتاب کو قوم کے عزم اور قربانیوں کی زندہ داستان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قوم کے اتحاد کی عکاس ہے۔ انہوں نے وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویز پاکستان کے پرامن نقطہ نظر کو دنیا کے سامنے لانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago