Categories: Newsپاکستان

پاکستان سے 46 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان سے حج پروازوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور اب تک 46 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق 18 اپریل سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے تحت سرکاری اسکیم کے ذریعے 39 ہزار 959 جبکہ نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے 6 ہزار 673 عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے تحت پہنچنے والے عازمین میں سے 13 ہزار 280 مدینہ منورہ جبکہ 26 ہزار 679 مکہ مکرمہ میں قیام پذیر ہیں۔ آئندہ 15 روز کے دوران مزید 78 ہزار 875 عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

حج انتظامات کے سلسلے میں 949 پاکستانی معاونین اور طبی عملے کے ارکان بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جو مختلف شعبوں میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ پاکستان حج مشن نے مکہ مکرمہ میں اپنا مرکزی کنٹرول آفس قائم کر دیا ہے۔

حج مشن کے تحت انتظامیہ، اکاؤنٹس، ایئرپورٹ استقبالیہ، رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ، رہنمائی، کال سینٹر، شکایات سیل، گمشدہ اشیاء، وہیل چیئر ڈیسک اور میڈیا سیل سمیت دیگر شعبے فعال کر دیے گئے ہیں۔ عازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مکہ مکرمہ میں 22 ڈسپنسریاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago