اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے شہریوں کی سہولت کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
اس اہم فیصلے کی منظوری ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں نادرا کی تکنیکی ٹیم نے بھی شرکت کی اور اس جدید نظام کے نفاذ کے لیے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران موجودہ پاسپورٹ سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ حکام نے ڈیجیٹل نظام کی تنصیب اور پالیسیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے کے لیے بریفنگ بھی دی۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد پاسپورٹ کے حصول کے روایتی طریقہ کار کو آسان بنانا اور شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ حکومتی سطح پر اس ڈیجیٹل اصلاحات کی منظوری کے بعد پاسپورٹ بنوانے کا عمل اب مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…