Categories: Newsپاکستان

آزاد کشمیر میں یومِ حق کے موقع پر یومِ تشکر منایا گیا

مظفرآباد میں معرکہ حق میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر یوم تشکر کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور تھے۔ اس موقع پر جی او سی چنار ڈویژن اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزراء چوہدری یاسر سلطان، سید بزل علی نقوی اور نبیلہ ایوب کے علاوہ چیف سیکرٹری خوشحال خان، آئی جی لیاقت علی ملک اور سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔ شرکاء نے شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے دوران معروف گلوکار علی عظمت اور آئمہ بیگ نے ملی نغمے پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے، جبکہ بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے ٹیبلو نے بھی سماں باندھ دیا۔ قومی کرکٹر محمد حارث کے علاوہ مقامی گلوکاروں راجہ عمران، عبدالباسط اور نتاشا خان نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر اور جی او سی چنار ڈویژن نے شہداء کے لواحقین میں شیلڈز تقسیم کیں اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ کے سلسلے میں آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع اور تحصیلوں میں بھی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ان تقریبات میں عوام اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں طلباء نے پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago