شکرگڑھ کے علاقے پیپلز کالونی میں مبینہ طور پر زہر دے کر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ایک خاتون سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سٹی پولیس اسٹیشن شکرگڑھ کے ایس ایچ او نوید وڑائچ کے مطابق مقتول کی شناخت شاہد حیات کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ کئی روز سے اپنے رشتہ داروں کے گھر قیام پذیر تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی ذیشان حیات نے پولیس کو بتایا کہ ان کا بھائی شاہد حیات اکثر اپنے ماموں پرویز احمد کے گھر جایا کرتا تھا اور کچھ دنوں سے وہیں رہائش پذیر تھا۔ سات مئی کو صبح دس بج کر پچپن منٹ پر انہیں کزن پرویز احمد کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ شاہد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے اور اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذیشان حیات نے بیان دیا کہ جب وہ اپنے چچا سرفراز حیات اور کزن مصطفیٰ گلزار کے ہمراہ ہسپتال پہنچے تو شاہد دم توڑ چکا تھا۔ مدعی کا الزام ہے کہ ہسپتال پہنچنے پر ملزمان پرویز احمد، ان کی بیٹی انعم پرویز اور اہلیہ بشریٰ بی بی دو نامعلوم افراد کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گئے۔
مدعی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ ملزمان نے کسی تنازع یا ذاتی رنجش کی بنا پر شاہد حیات کو زہریلا مادہ کھلا کر موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…