پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت کر رہا ہے اور موجودہ کشیدگی کسی بھی وقت پاک بھارت تصادم کا سبب بن سکتی ہے۔ ایک فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھی تو اس کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز کے مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے اور عالمی برادری کو ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے جنگ کوئی راستہ نہیں ہے بلکہ سفارت کاری ہی امن اور تنازعات کے حل کا واحد ذریعہ ہے۔
ایک برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی جنگ بندی کا نفاذ آسان نہیں ہوتا اور اسے برقرار رکھنا تمام فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتی روابط ناگزیر ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ تیل کی سپلائی میں تعطل کے باعث عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسلام آباد تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہے اور اعتماد سازی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔
ایرانی عملے کی واپسی جیسے اقدامات کو انہوں نے مثبت پیش رفت قرار دیا۔ تاہم انہوں نے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیاں امن کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی جانب سے جارحیت جنگ بندی کے معاہدوں کو کمزور کرتی ہے اور ایران کے کچھ اقدامات نے علاقائی کشیدگی میں اضافے کا کردار ادا کیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…