اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، عسکری اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ پاکستان کے دفاعی امور محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور مسلح افواج نے ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پراکسیز کا دانشمندانہ اور تزویراتی انداز میں جواب دیا، جس سے مخالفین کو ہماری صلاحیتوں کا اندازہ ہوا۔
مشاہد حسین سید نے اپنے خطاب میں کہا کہ معرکہ حق میں سچائی اور انصاف کی فتح ہوئی جس سے اسلامی دنیا میں پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو لمحوں میں ناکارہ بنا کر اپنی فضائی برتری ثابت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں امن کے ضامن کے طور پر ابھر رہا ہے، جس کی مثال ایران اور امریکہ کے درمیان مصالحتی کوششیں ہیں۔
سابق سفارت کار مسعود خان نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابیوں کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تصادم کے نتائج نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، جس کا سہرا سیاسی اور عسکری قیادت کے بہترین اشتراک کو جاتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور پاک فضائیہ کے آپریشنز اس معرکے میں فیصلہ کن ثابت ہوئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…