Categories: Newsپاکستان

ڈیرہ نواب کے قریب نہر میں شگاف، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ

ڈیرہ نواب کے قریب نہر میں شگاف پڑنے سے مکئی اور دیگر موسمی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ حکام کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ نے کئی ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرہ نواب سے گلاب کی جانب جانے والی نہر کے پشتے میں بڑا شگاف پڑا جس سے قریبی رہائشی آبادیوں اور بنیادی ڈھانچے کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شگاف کی لمبائی 10 سے 12 فٹ کے درمیان ہے جس کے باعث پانی تیزی سے آبادی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ پانی کے اس بے قابو بہاؤ سے مزید زرعی اراضی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago