صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعہ کے روز انتظامی امور، قانون سازی کی تجاویز اور سرکاری مصروفیات سے متعلق متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کو 11 مئی سے 22 مئی 2026 تک ملک سے باہر جانے کی رخصت کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ صدر زرداری نے فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کورٹ آف پاکستان اسٹیبلشمنٹ سروس رولز 2026 اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری چیریٹیز رجسٹریشن، ریگولیشن اینڈ فیسیلی ٹیشن ترمیمی بل 2026 کی بھی توثیق کر دی۔
صدر مملکت نے مالی سال 2024-2025 کے لیے حکومت پاکستان کے ایپروپریشن اکاؤنٹس اور آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے آڈٹ سال 2025-2026 کے لیے وفاق سے متعلق آڈٹ رپورٹس کی بھی منظوری دی۔
مزید برآں صدر آصف علی زرداری نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کے 21 مئی سے 26 مئی 2026 تک چین کے سرکاری دورے کی بھی توثیق کر دی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…