سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے دو الگ الگ آپریشنز کے دوران فتنہ الخوارج کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں سات اور آٹھ مئی کو عمل میں لائی گئیں۔
مذکورہ آپریشنز عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی جاری مہم کا حصہ ہیں۔ یہ مہم نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی کی منظوری کے بعد شروع کی گئی ہے۔
پہلی کارروائی ٹانک کے علاقے میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے چار دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹھکانے کو کلیئر کروا لیا ہے۔
دوسری کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئی جہاں سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد ہلاک ہوا۔ ہلاک ہونے والے تمام دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ عناصر خطے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آپریشنز کے بعد قریبی علاقوں میں سرچ اور کلیرنس آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ علاقے کو ہر قسم کے خطرے سے پاک کیا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی اور ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے تک کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
عسکری حکام کے مطابق عزم استحکام کے تحت جاری یہ مہم دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے اور متاثرہ علاقوں میں امن کے قیام تک جاری رہے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک…
آسٹریلوی حکومت نے جمعہ کے روز کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعہ کے روز انتظامی امور، قانون سازی کی تجاویز…
خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات…
امریکی کانگریس کے 30 ڈیموکریٹک قانون سازوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے مطالبہ…
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ ہفتے…