وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں جاتی امرا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ اس نشست میں ملکی سیاسی صورتحال، معاشی امور اور حکومت کی آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے نواز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے محرکات اور وجوہات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر نواز شریف نے عوام کی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ اس کے علاوہ نواز شریف کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں قومی قیادت کی پس پردہ کوششوں اور پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago