Categories: Newsپاکستان

پاکستان اور بنگلہ دیش کا منشیات سمگلنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تاریخی معاہدہ

پاکستان اور بنگلہ دیش نے منشیات کی سمگلنگ، سائبر کرائم، دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ کے خلاف باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ڈھاکا میں ایک اہم مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے ہفتے کے روز ڈھاکا میں اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب صلاح الدین احمد سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سیکرٹری سطح پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ گروپ سرحد پار منشیات کی غیر قانونی نقل و حمل، خرید و فروخت اور سپلائی کو روکنے کے لیے مربوط کوششیں کرے گا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے بارے میں بروقت خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گے اور سپلائی چین کو توڑنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کریں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے مکمل تعاون کی پیشکش کی اور ہر سطح پر مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے اس تعاون پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے داخلی سلامتی، سول مسلح افواج کی تربیت، دہشت گردی کے خاتمے اور انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات پر گہرے تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ سائبر کرائم، منظم جرائم اور مالیاتی فراڈ کے تدارک کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پولیس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون بڑھانے اور افسران کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے بنگلہ دیشی وزیر داخلہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم سیام، کابینہ سیکرٹری نسیم الغنی، سیکرٹری داخلہ منظور چوہدری اور بنگلہ دیش میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago