Categories: Newsپاکستان

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان منشیات کی روک تھام کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے ڈھاکا میں منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کے خلاف تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے داخلی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت پاکستان اور بنگلہ دیش منشیات کی غیر قانونی ترسیل، اسمگلنگ اور فروخت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔

دونوں ممالک منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے بارے میں بروقت خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ انسداد منشیات کے آپریشنز میں جدید ٹیکنالوجی، افرادی قوت کی تربیت اور بہترین طریقوں کا اشتراک بھی کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی سطح پر مستقبل کے تعاون کو مربوط کرنے کے لیے سیکریٹری سطح کا ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت اور ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مذاکرات میں انسداد دہشت گردی، سائبر کرائم، منظم جرائم اور مالیاتی فراڈ کی تحقیقات کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ سول آرمڈ فورسز اور پولیس اکیڈمی کے افسران کی تربیت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے بنگلہ دیشی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جبکہ صلاح الدین احمد نے سیف سٹی پروجیکٹ میں تعاون کی پیشکش پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹری اسد عالم سیام، کابینہ سیکریٹری نسیم الغنی، ہوم سیکریٹری منظور چوہدری اور بنگلہ دیش میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر بھی موجود تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago