وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی تاریخی شکست کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور بھارتی فضائیہ کے آٹھ طیارے مار گرائے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر بھارت کو شکست دی۔ قوم آٹھ مئی دو ہزار پچیس کو بھارت کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں ملنے والی اس فتح کا جشن منا رہی ہے۔
کراچی سے خیبر اور کشمیر سے گوادر تک معرکہ حق کی تاریخی فتح کے جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
دشمن نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا تھا جس کا جواب آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے بھرپور انداز میں دیا گیا۔ معرکہ حق ملکی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جو قومی عزم، فوجی مہارت اور اسٹریٹجک پختگی کی عکاسی کرتا ہے۔
اس اہم جنگ میں کامیابی نے قومی اعتماد کو مستحکم کیا اور پاکستان کو ایک ذمہ دار اور مستحکم علاقائی قوت کے طور پر اجاگر کیا۔ اس موقع پر ملک بھر کے شہریوں نے مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ عوام نے ریلیاں نکالیں، شمعیں روشن کیں اور سیمینارز کا انعقاد کر کے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…