Categories: Newsپاکستان

پاکستانی افواج دھمکیوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں معرکہ حق کی فتح کی یاد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ فضائیہ کے سربراہ نوید اشرف اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تقریب کا آغاز یادگار شہدا پر پھول چڑھانے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی جس کے بعد آپریشن بنیان المرصوص کے نام کی بنیاد بننے والی قرآنی آیت کی تلاوت کی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق محض دو ممالک کے درمیان جنگ نہیں بلکہ دو نظریات کا تصادم تھا جس میں حق کی فتح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ چھ اور سات مئی کی رات سے دس مئی تک دشمن نے پاکستان کے عزم اور وقار کو آزمانے کی ناکام کوشش کی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے واضح کیا کہ بھارت کے عزائم اس کی حیثیت اور صلاحیتوں سے کہیں زیادہ ہیں اور پاکستان بھارت کے کسی بھی ایسے خواب کو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بھول گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ ماضی میں طاقت کے سامنے جھکی ہیں اور نہ مستقبل میں ایسا ہوگا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران بھارت کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کی قیمت وہ مستقبل میں بھی ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے اسٹریٹجک میزائل اور شاہین سسٹمز نے دشمن کے چھبیس سے زائد فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا دفاع مکمل طور پر ناقابل تسخیر ہے اور کسی بھی مستقبل کی جارحیت کا جواب انتہائی تکلیف دہ نتائج کی صورت میں دیا جائے گا۔ تقریب کے دوران انہوں نے معرکہ حق میں شہید ہونے والی خواتین، بزرگوں اور بچوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

سربراہ عسکری قیادت نے مزید کہا کہ پوری قوم نے وطن کے دفاع میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا کیونکہ قوم اور قیادت کا پیغام بالکل واضح ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago