بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 15 اہلکار شہید، 3 زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پولیس کی فتح خیل چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 15 پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ بنوں پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور کئی اہلکار ملبے تلے دب گئے۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے بتایا کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا جس میں تین زخمیوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ شہداء میں رحمت ایاز، ثناء اللہ، نیاز علی، حبیب، سعد اللہ جان، کامران، خان سکندر کے بیٹے کامران، نور اللہ، کامران، عابد جانی، عمران، کلیم اللہ، صادق اللہ، منیر عالم خان، راحت اللہ خان اور فاروق شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں مجرم فیروز، حیات اللہ اور قادر اللہ شامل ہیں۔

ڈی آئی جی سجاد خان نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پولیس دہشت گردوں کا ایک ایک کر کے پیچھا کرے گی اور انہیں علاقے سے مکمل طور پر ختم کر دے گی۔ فی الحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دور دراز علاقوں تک اس کی آواز سنی گئی، جس سے قریبی رہائشی مکانات اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ رات کے وقت اندھیرے اور مزید حملوں کے خدشے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف خیبر پختونخوا کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

خیبر پختونخوا میں حالیہ عرصے کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس ملک بھر میں ہونے والے 5397 واقعات میں سے 3811 واقعات خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیے گئے، جبکہ بلوچستان میں 1557 واقعات پیش آئے۔ اس دوران مجموعی طور پر 2597 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago