وزیر اعظم شہباز شریف کو قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل جاسم الثانی کی جانب سے اتوار کی صبح ٹیلی فون موصول ہوا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور قیام امن کی جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہونے والی اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا اور علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے امن اقدامات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے امن اقدامات کے لیے قطر کی مستقل اور ٹھوس حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
دونوں اطراف نے اس بات پر زور دیا کہ جاری امن کوششوں کی کامیابی اور علاقائی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام فریقین کا تعمیری کردار ادا کرنا ناگزیر ہے۔
وزیر اعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ امیر قطر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امیر قطر کا دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم اور وسیع کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…