اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث متعدد ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا رخ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ اتوار کے روز پیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق ترجمان سیالکوٹ ایئرپورٹ نے کی۔
ترجمان کے مطابق موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اتاری گئی تمام پروازیں اپنی اصل منزلوں کی جانب روانہ کر دی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران کسی بھی طیارے کو کسی قسم کی تکنیکی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
جن پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا ان میں کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی فلائی جناح، ریاض سے اسلام آباد آنے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، شارجہ سے اسلام آباد آنے والی ایئر بلیو اور کراچی سے اسلام آباد آنے والی ایئر سیال کی پروازیں شامل تھیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…