Categories: Newsپاکستان

اوٹاوا: پاکستان ہائی کمیشن میں ‘معرکہ حق’ کی پہلی برسی پر خصوصی تقریب کا انعقاد

کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن اور ٹورنٹو، مونٹریال اور وینکوور میں واقع قونصل خانوں میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریبات میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بے مثال بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریبات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارتی جارحیت کو مسترد کر کے اپنی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا۔ پاکستانی فورسز نے دشمن کے مذموم عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر بھارتی جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی عمارت میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی تارکین وطن اور پاکستان کے خیر خواہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ہائی کمشنر محمد سلیم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے ملکی قیادت اور بہادر مسلح افواج کی زیر قیادت بھارتی جارحیت کا جس عزم و استقامت سے مقابلہ کیا وہ لائق تحسین ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان کے تحمل اور ذمہ دارانہ ردعمل کو اجاگر کرتے ہوئے ان دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع جموں و کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago