گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مئی 2025 کی جنگ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کر کے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو مستقبل میں اس سے بھی زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ معرکہ حق سے متعلق تقریبات کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے اور اس کے ذریعے آر ایس ایس کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف پاکستانی شناخت اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا جاتا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…