Categories: Newsپاکستان

لاہور: ایچی سن کالج کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

لاہور میں اتوار کی شب ایچی سن کالج کے مرکزی دروازے کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والا تیسرا شخص اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ شاہد، 35 سالہ محسن ہارون اور 26 سالہ عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹریفک عقیل گجر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ ریس کورس تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس کی جانب سے معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago