خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے باعث چترال، سوات، دیر، کوہستان اور مانسہرہ سمیت بالائی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلابی ریلوں، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو حساس گلیشیئرز مقامات کی مسلسل نگرانی کرنے اور ابتدائی انتباہی نظام کو فعال رکھنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔
عوام اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیش گوئی کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
نشینی علاقوں میں مقیم شہریوں کو بھی چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح بلند ہونے یا مٹی اور پتھر گرنے کی غیر معمولی آوازیں سنائی دینے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…