اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ کے دوران ملک کو مجموعی طور پر 3 ارب 53 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ تاہم مارچ 2026 کے مقابلے میں، جب ترسیلات کا حجم 3 ارب 83 کروڑ ڈالر تھا، اپریل میں 7 اعشاریہ 6 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر بھیجنے والے ممالک میں سعودی عرب سر فہرست رہا جہاں سے 84 کروڑ 17 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ متحدہ عرب امارات سے 73 کروڑ 47 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 56 کروڑ 37 لاکھ ڈالر اور امریکہ سے 31 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی رقوم پاکستان پہنچیں۔
رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 33 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 31 ارب 20 کروڑ ڈالر تھی۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر معمولی کمی کے باوجود سالانہ سطح پر ترسیلات میں اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مسلسل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…