پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخوں میں بھی 4 ہزار 544 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اب یہ 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی ہے جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 660 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی سطح پر اجناس کے نرخوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور مارکیٹ کریکشن کے باعث دیکھنے میں آیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…