Categories: Newsپاکستان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مشرق وسطیٰ تنازعہ کے لیے ذاتی ایلچی جین آرنلٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جین آرنلٹ نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے ان کوششوں پر مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے کردار کو خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم قرار دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی اور متعلقہ فریقین کے ساتھ پاکستان کی جاری سفارتی مصروفیات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی گراں قدر خدمات اور برسوں سے جاری مسلسل تعاون پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago