نو ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1.2 ٹریلین روپے سے زائد کی وصولی

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 1.2 ٹریلین روپے سے زائد کی خطیر رقم وصول کی ہے، جبکہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 35 ارب روپے سے زائد جمع کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پیٹرولیم لیوی کی ماہانہ وصولیوں میں جولائی 2025 میں 145 ارب، اگست میں 115 ارب، ستمبر میں 111 ارب، اکتوبر میں 145 ارب، نومبر میں 151 ارب، دسمبر میں 157 ارب، جنوری 2026 میں 124 ارب، فروری میں 120 ارب اور مارچ میں 137 ارب روپے شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں اب تک 35 ارب روپے اکٹھے کیے جا چکے ہیں، جبکہ رواں مالی سال کے اختتام یعنی جون 2026 تک یہ ہدف 51 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سرکاری ریکارڈ سے انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ تین مالی سالوں کے دوران صارفین ٹیکسوں کی مد میں 1.9 ٹریلین روپے سے زائد ادا کر چکے ہیں۔ مالی سال 2022-23 میں صارفین نے 507 ارب، 2023-24 میں 698 ارب اور گزشتہ مالی سال کے دوران 700 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس ادا کیے۔

تقسیم کار کمپنیوں میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تین سالوں میں سب سے زیادہ 532 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس وصول کیے۔ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے 323 ارب، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 307 ارب اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی نے 240 ارب روپے اکٹھے کیے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے 2.32 ٹریلین، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے 151 ارب اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے 57.58 ارب روپے کے ٹیکس وصول کیے گئے۔

اسی عرصے کے دوران سکھر الیکٹرک پاور کمپنی نے 34.46 ارب، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 24.28 ارب اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 1.55 ارب روپے کے ٹیکس صارفین سے وصول کیے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago