Categories: Newsپاکستان

جند میں خودکش حملہ ناکام بنانے والے شہری کی قربانی پر وزیراعظم شہباز شریف کا خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے خوشحال گڑھ پل کے قریب دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر شہری لیاقت کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یہ واقعہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر پیش آیا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید لیاقت نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوہاٹ کے علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کے قریب ایک مشکوک شخص کو روکا اور اس سے شناخت طلب کی۔ اس دوران دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں لیاقت نے شہادت کا رتبہ پایا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہید کی بروقت جرات اور بہادری نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان کو روک دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت کی عظیم قربانی اور حب الوطنی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسے نڈر اور بہادر شہری دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کی حقیقی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی قربانی ہر پاکستانی کے لیے مشعل راہ رہے گی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے اور قومی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پانے کا عمل جاری رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago