پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 کو متوقع ہے، یہ بات خلائی و بالائی فضا کے تحقیقاتی کمیشن سپارکو کی جانب سے جاری کردہ فلکیاتی اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کا نیا چاند 17 مئی کو دوپہر ایک بج کر 15 منٹ پر پیدا ہوگا۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً آٹھ گھنٹے 30 منٹ ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہ کے درمیان وقفہ تقریباً 60 منٹ متوقع ہے، جو کہ مطلع صاف ہونے کی صورت میں رویتِ ہلال میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
سپارکو کے تخمینے کے مطابق یکم ذوالحج پیر 18 مئی کو ہونے کا امکان ہے جس کے پیشِ نظر عید الاضحیٰ 27 مئی کو منائی جا سکتی ہے۔
تاہم حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی کیونکہ اسلامی مہینوں کا آغاز اور عید کا تعین شرعی شہادتوں اور ہلال کی رویت پر ہی منحصر ہوتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…