وزیراعظم کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کی صورتحال اور وزارت داخلہ کے امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں بدعنوانی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ انہوں نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی سمیت وزارت داخلہ کے ماتحت تمام اداروں میں بھرتیاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے سکیورٹی کے جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہلکاروں کو جدید تربیت اور مہارتوں سے آراستہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کو جدید آلات، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر جیل رواں برس ستمبر تک فعال ہو جائے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے، اسلام آباد پولیس، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور دیگر اداروں کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، وزیر مملکت طلال چوہدری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

یہ ہدایات لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں ہونے والے دھماکے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آئی ہیں جس میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل اتوار کو بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 15 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں 1200 سے 1500 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور حملہ آوروں نے لوڈر رکشے کے ذریعے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

دریں اثنا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کے منصوبے کو 31 مئی تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اب ایلیٹ فورس کی تربیت صوبائی سطح کے بجائے نیشنل پولیس اکیڈمی میں مرکزی اور جدید خطوط پر کی جائے گی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago