بلوچستان کے علاقے بارکھان میں آپریشن، میجر سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ اینڈ کلینزنگ آپریشن کے دوران میجر توصیف احمد بھٹی سمیت پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی 13 مئی 2026 کی صبح ضلع بارکھان کے علاقے نوشام میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہند کے دہشت گردوں کے خلاف کی گئی۔

آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سات دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔

شہادت پانے والوں میں پاکپتن کے رہائشی 31 سالہ میجر توصیف احمد بھٹی، سکھر کے 36 سالہ نائیک فدا حسین، سکردو کے 32 سالہ سپاہی ذاکر حسین، خانیوال کے 21 سالہ سپاہی سہیل احمد اور رحیم یار خان کے 24 سالہ سپاہی محمد ایاز شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے ویژن عزم استحکام کے تحت غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر توصیف احمد بھٹی اور دیگر شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا خون ملک کی حفاظت کی ضمانت ہے اور ان کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago