ٹیکنالوجی

ہواوے بینڈ6 کی ملک بھر میں پری-بکنگ کا آغاز

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے اپنے جدید ترین فٹنس بینڈ ہواوے بینڈ6کی پر ی بکنگ کاآغاز کر دیا ہے۔ یہ فٹنس بینڈ صرف 9,999/-پاکستانی روپے میں دستیاب ہے۔ یہ ہواوے کا بالکل پہلا اسمارٹ اسپورٹس بینڈ ہے جس کی گول کونوں والی مستطیلی شکل استعمال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ مختلف اینیمیٹیڈ فٹنس کورسز، ورزشوں کے اندازاور سائنسی ہیلتھ ٹریکنگ فیچرزکے ذریعے ورزشوں کے نئے طریقے اپنائیں۔اِس میں ایسا بے مثال اسٹائل پیش کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے استعمال کرنے والے اسے کبھی بھی اِس بینڈ کو اپنی کلائی سے اتارنا پسندنہیں کریں گے۔ہواوے بینڈ6کا پری آرڈر ملک بھر میں ریٹیلرز کے ذریعے اوربالخصوص daraz.pk، telemark.pk، OLX.com.pk اور cubeonline.pkپر دیا جا سکتا ہے۔

حالیہ دنوں میں متعدد صارفین ورزشوں کی نئی اقسام آزمانے کی کوشش کی ہے۔ خواہ یہ خود کوطویل دوڑ کے لیے آمادہ کرنا ہو یا پھر یوگا اور پائیلٹس کے ساتھ تجربہ کرنا ہو، متعدد افراد فٹنس کا نیا سفر شروع کرتے ہیں اور اْنھیں ایک ایسے اسمارٹ ساتھی کی ضرورت ہے جو اْنھیں اِس تمام عرصے میں راہنمائی فراہم کرتا رہے۔اپنے ذہین فیچرز ک بدولت،جنھیں استعمال کرنے والوں کے لیے، کسی بھی وقت اور کہیں بھی مدد فراہم کرنے کی غرض سے تیار کیا گیا ہے، نیا ہواوے بینڈ 6یقینی طور پر اس محاذ پر کام آتاہے۔

ہواوے بینڈ6،ہواوے کا پہلا اسمارٹ بینڈ ہے جس میں ایک پرسنل ا ینیمیٹیڈٹرینر موجود ہے جو 6ورزشوں پر مشتمل کورسز کا احاطہ کرتا ہے اور جس میں 44طریقوں کے مظاہرے شامل ہیں۔ انفرادی طور پر یہ اینیمیٹڈ کورسز استعمال کرنے والوں کو ون-ٹو-ون ذاتی ٹریننگ، کسی اسمارٹ فون یا کسی دوسری ڈیوائس کے بغیر فراہم کرتے ہیں۔ استعمال کرنے والوں کے پاس اگر وقت کی کمی ہو تو ایسے میں انتہائی معمولی دورانیے کی مضبوط بنانے والی تربیت، پیٹ کی ورزشیں اور دیگر ورزشیں گھر پر ہی ورزش کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ’اسٹینڈ اپ ریمائنڈرز‘ استعمال کرنے والوں کو مزید یاد دلاتے ہیں کہ وہ فعال رہیں اور اس کے لیے وہ اْنھیں تحریک فراہم کرتے ہیں اگر وہ تین منٹ سے زیادہ عرصے تک بیٹھے رہیں۔

مزید برآں، صارفین اپنی ذاتی صحت کے ڈیٹا کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ حساس ہوتے جا رہے ہیں۔ بعض صارفین صحت کے جامع ٹریکنگ فیچرز طلب کرتے ہیں مثلاً دل دھڑکنے کی شرح،نیند اور خون میں آکسیجن کی مقدار (SpO2)کی نگرانی وغیرہ اور ہواوے بینڈ 6بالکل یہ معلومات فراہم کرتی ہے۔

اپنی ظاہری حالت کے اعتبار سے ہواوے بینڈ 6وزن میں ہلکا اور ڈیزائن میں پتلا ہے جو کسی بھی لباس کے ساتھ اچھا لگتا ہے۔ رجحان کے مطابق رِسٹ اسٹریپ کے رنگوں میں گریفائٹ بلیک، امبر سن رائز، سکورا پنک اور فاریسٹ گرین شامل ہیں جو صارفین کو اپنی شخصیت کے اظہار کی قوت مہیا کرتے ہیں کیوں کہ وہ اْنھیں اپنی ظاہری وضع کے ساتھ مکس اور میچ کر سکتے ہیں۔ سانس لینے والے اسٹریپ کا ڈیزائن طویل عرسے تک چلنے والی بیٹری کے ساتھ کام کرتا ہے اور یہ بات یقینی بناتا ہے کہ استعمال کرنے والے ہواوے بینڈ 6 کو کئی دنوں بلکہ ہفتوں تک پہن سکتے ہیں۔ فیچرز کی بہتات کے ساتھ ستارے جیسی اس ڈیوائس کو نظر انداز

اذعان زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اذعان زبیر ٹیکنالوجی کے طالبعلم اور جدید دور کی نت نئی ایجادات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ کمپویٹر سائنسز میں فرافیشنل تعلیم کے ساتھ اسمارٹ پونز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر اذعان کی کئی تحریریں بین القوامی پورٹلز پر شائع ہوئی ہیں۔ مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ اذعان زبیر امازون سے بھی منسلک ہیں

Recent Posts

حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 38 ارب روپے کی فیول سبسڈی جاری

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر…

24 منٹس ago

پوپ فرانسس کا مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال اور بڑھتے ہوئے خطرات پر اظہارِ تشویش

پوپ لیو چہار دہم نے کیمرون کے دورے کے دوران مصنوعی ذہانت کے تیزی سے…

1 گھنٹہ ago

ایران نے افزودہ یورینیم ہٹانے سمیت تمام شرائط مان لیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ…

2 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی قیادت کی تعریف کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے لیے تعریفی…

2 گھنٹے ago

خلیجی ممالک کا ایران کی جانب سے ٹیلی کام انفراسٹرکچر پر حملوں کی اقوام متحدہ سے مذمت کا مطالبہ

خلیجی ممالک اور اردن نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی…

2 گھنٹے ago

آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 12 ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے…

2 گھنٹے ago