-Advertisement-

انطالیہ فورم: امریکا کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی انطالیہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

انٹالیا میں جاری ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان...
-Advertisement-

ترکی کے شہر انطالیہ میں پانچویں ڈپلومیسی فورم کے موقع پر امریکی صدر کے مشیر برائے عرب و افریقی امور مسعد بولوس نے وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر امریکا نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی، معاشی ترقی اور عالمی چیلنجز سمیت مشترکہ ترجیحات پر تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مسعد بولوس نے وزیراعظم کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی پیغام پہنچایا اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنے گزشتہ خوشگوار رابطوں کو یاد کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی مداخلت سے گزشتہ برس پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دہانے پر پہنچ جانے والی صورتحال میں جنگ بندی ممکن ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی کے کامیاب انعقاد پر بھی صدر ٹرمپ کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال اور پاکستان کی جانب سے امن کے لیے کی گئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن کے نتیجے میں جنگ بندی اور تاریخی اسلام آباد مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے مابین دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے اور کثیر الجہتی سفارت کاری میں باہمی دلچسپی کے امور پر زور دیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -