-Advertisement-

ایران کو جوہری حقوق سے محروم کرنے کا ٹرمپ کے پاس کوئی جواز نہیں، صدر پزشکیان

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کو اس کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ایرانی اسٹوڈنٹ نیوز ایجنسی کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری امور پر جاری کشیدگی کے تناظر میں صدر پزشکیان نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ یہ تو کہتے ہیں کہ ایران اپنے جوہری حقوق استعمال نہیں کر سکتا لیکن وہ یہ نہیں بتاتے کہ ایران کا جرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کون ہوتے ہیں جو کسی قوم کو اس کے حقوق سے محروم کرنے کا فیصلہ کریں۔

اس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے واضح کیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک دونوں فریق کسی مشترکہ فریم ورک پر متفق نہ ہو جائیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے زور دیا کہ فی الحال دونوں ممالک کسی ایسی سطح پر نہیں پہنچ سکے جہاں ملاقات ممکن ہو، کیونکہ واشنگٹن نے جوہری معاملات پر انتہائی سخت گیر مؤقف اپنا رکھا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -