-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفیر سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

انٹر میلان شاندار واپسی کے بعد اطالوی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

انٹر میلان نے اٹالین کپ کے سیمی فائنل میں شاندار واپسی کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا...
-Advertisement-

اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال، ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی میں کمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تعمیری مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں۔ وزیراعظم نے ایرانی سفیر پر زور دیا کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں فعال کردار ادا کریں اور اس عمل میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سفارتی رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ایرانی سفیر نے ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اسلام آباد کے کردار کی تعریف کی۔

ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کی میزبانی کے لیے پاکستان کی پیشکش کا بھی خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کی قیادت کے ساتھ اپنے تعمیری اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -