-Advertisement-

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کو بچوں کے لیے محفوظ اور دوست شہر بنانے کا اعلان

تازہ ترین

متحدہ عرب امارات: ایرانی ڈرون حملے کے بعد فجیرہ کے آئل کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی

متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں واقع آئل انڈسٹری زون میں پیر کے روز خوفناک آتشزدگی کا واقعہ...
-Advertisement-

لاہور کو بچوں کے لیے محفوظ اور دوستانہ شہر بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں بچوں کی تعلیم، صحت اور سماجی شمولیت کے معیارات کو بہتر بنانا اور پالیسی سازی میں ان کی رائے کو شامل کرنا ہے۔

اس معاہدے کی تقریب میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سارہ احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں بچوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور لاہور کو بچوں کے لیے ایک محفوظ اور سازگار شہری ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سارہ احمد نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے اور یونیسیف کا یہ اشتراک بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا جو کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن سے مکمل ہم آہنگ ہے۔ حکومت کی جانب سے اصلاحاتی عمل کے تحت پالیسی سازی کے عمل میں بچوں کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق لاہور کو پاکستان کا پہلا چائلڈ فرینڈلی شہر بنانے کے لیے کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت تعلیمی، طبی اور تفریحی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بچوں کا محفوظ اور تابناک مستقبل یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اس معاہدے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کا عملی اظہار قرار دیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -