برطانیہ میں مقیم کشمیری عالم دین الحاج منظور الزمان کو 6 مئی 2021 کو اسکاٹ لینڈ میں ھونے والے اسکاٹش پارلیمنٹ کے انتخابات میں جارج گیلوے کی پارٹی آل فور یونیٹی کا امیدوار نامزد کیا گیا ھے۔
برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ کی تاریخ کا پہلا عالم دین ھونگا جو الیکشن میں امیدوار نامزد کیا گیا ھے۔ آزاد کشمیر کے راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے الحاج منظور الزمان کشمیر کے مظبوط سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔
انکے والد مرحوم الحاج سردار زمان خان نےآزاد کشمیر اسمبلی میں سندھ بلوچستان میں مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشست پر بحیثیت ایم ایل اے متعدد بار نمائندگی کی جبکہ انکے چچا سردار یعقوب خان آزاد کشیمر کے صدر رہ چکے ہیں