مشہور امریکی ایکشن فلم اسٹار چک نورس 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہور امریکی ایکشن اسٹار چک نورس چھیاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے جمعہ کی شام انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک بیان میں ان کی موت کی تصدیق کی۔

خاندان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ چک نورس کا انتقال جمعرات کی صبح ہوا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ اپنے آخری لمحات میں اہل خانہ کے ساتھ تھے اور پرسکون تھے۔ خاندان نے ان کی موت کی وجوہات کو نجی رکھنے کی درخواست کی ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے لیے وہ ایک مارشل آرٹسٹ اور ایکشن ہیرو تھے مگر ان کے لیے وہ ایک شفیق شوہر، محبت کرنے والے والد اور دادا تھے۔ ان کے مطابق چک نورس نے اپنی زندگی ایمان اور مقصد کے ساتھ گزاری اور اپنے کام اور نظم و ضبط سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔

چک نورس کو جمعرات کے روز ہوائی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے اہل خانہ نے ان کے مداحوں کی جانب سے بھیجی گئی دعاؤں اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چک نورس اپنے مداحوں کو محض پرستار نہیں بلکہ دوست سمجھتے تھے۔

چک نورس نے ستر اور اسی کی دہائی میں متعدد کامیاب ایکشن فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ڈیلٹا فورس، مسنگ ان ایکشن، گڈ گائز ویئر بلیک اور دی اوکٹاگون جیسی فلمیں شامل ہیں۔ سن 1972 میں بروس لی کے ساتھ فلم دی وے آف دی ڈریگن میں ان کا کردار بے حد مقبول ہوا۔

اداکاری کے علاوہ وہ مارشل آرٹس میں بھی مہارت رکھتے تھے۔ وہ جوڈو، برازیلین جیو جِتسو، کراٹے، تائیکوانڈو، ٹینگ سو ڈو اور چون کک ڈو میں بلیک بیلٹ کے حامل تھے۔

ان کی سب سے مشہور پہچان سی بی ایس کی سیریز واکر، ٹیکساس رینجر بنی جو 1993 سے 2001 تک جاری رہی۔ چک نورس سوگواروں میں اپنی اہلیہ جینا اوکیلی اور بچے ایرک، مائیک، ڈکوٹا، ڈینیلی اور ڈینا کو چھوڑ گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago