ایران کشیدگی: نیٹو نے عراق سے اپنے تمام فوجی دستے واپس بلا لیے

برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اتحاد نے عراق میں اپنے مشاورتی مشن سے تمام فوجی اہلکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں ایران اور خطے کے دیگر حصوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

نیٹو کے سپریم الائیڈ کمانڈر یورپ، امریکی فضائیہ کے جنرل ایلکسس گرنکویچ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے نیٹو اہلکاروں کی عراق سے محفوظ منتقلی میں تعاون کرنے پر جمہوریہ عراق اور تمام اتحادی ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نیٹو کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واپس بلائے گئے اہلکاروں کی تعداد کئی سو کے قریب ہے۔ بیان کے مطابق مشرق وسطیٰ سے تمام اہلکاروں کو یورپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

حالیہ دنوں کے دوران پولینڈ، اسپین اور کروشیا سمیت کئی ممالک نے بھی ایران اور خلیجی خطے میں جاری تنازع کے پیش نظر اپنے فوجی واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ مشن کا کام اب اٹلی کے شہر نیپلز میں قائم فوجی ہیڈکوارٹرز سے جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ اس مشن کا کردار جنگی نوعیت کا نہیں ہے اور یہ بنیادی طور پر عراقی سیکیورٹی فورسز کو مشاورت فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔

جنرل ایلکسس گرنکویچ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ نیٹو مشن عراق کے ان تمام اہلکاروں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ انہوں نے ان اہلکاروں کو پیشہ ورانہ مہارتوں کا حامل قرار دیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago