وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ کو عید کی مبارکباد، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان عید الفطر کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ اس گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد، ہم آہنگی اور اجتماعی طاقت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ وزیر اعظم نے بحرین پر ہونے والے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بحرین کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے پر بحرین کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں استحکام کو برقرار رکھنے اور کشیدگی میں اضافے کو روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے بحرین کے بادشاہ کو خطے میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کی جانے والی تمام تر کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں مشاورت کا عمل جاری رہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago