تہران کا آبنائے ہرمز دشمن ممالک کے جہازوں کے لیے بند کرنے کا عندیہ

تہران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے، تاہم ایران کے دشمنوں سے وابستہ بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بیان اقوام متحدہ کی میری ٹائم ایجنسی میں ایرانی نمائندے علی موسوی کی جانب سے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے کو مکمل طور پر نہیں کھولا گیا تو ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔

عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی پانچویں حصے کی ترسیل اس اہم آبی گزرگاہ سے ہوتی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث پیدا ہونے والے کشیدہ حالات نے عالمی توانائی کے بحران کا خدشہ پیدا کر دیا ہے جس کی وجہ سے اکثر جہازوں کی آمدورفت معطل ہے۔

علی موسوی نے کہا کہ تہران خلیج میں بحری تحفظ کو بہتر بنانے اور ملاحوں کی حفاظت کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو جہاز ایران کے دشمنوں سے منسلک نہیں ہیں، وہ تہران کے ساتھ سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کو مربوط کرکے آبنائے سے گزر سکتے ہیں۔

ایرانی نمائندے نے زور دیا کہ سفارت کاری ایران کی اولین ترجیح ہے، تاہم جارحیت کا مکمل خاتمہ اور باہمی اعتماد ناگزیر ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو قرار دیا۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں میں جنوبی اسرائیل کے دو قصبوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں جنگ بندی ہو جاتی ہے تو جاپان آبنائے ہرمز میں مائن سویپنگ کے لیے اپنی فوج بھیجنے پر غور کر سکتا ہے۔

جاپانی وزیر خارجہ نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا کہ جنگ بندی کی صورت میں اگر سمندری بارودی سرنگیں رکاوٹ بنیں تو مائن سویپنگ کا عمل زیر غور آ سکتا ہے۔ اگرچہ جاپانی آئین کے تحت فوجی کارروائیوں کی حدود مقرر ہیں، تاہم 2015 کی سیکیورٹی قانون سازی کے تحت جاپان اپنی سیلف ڈیفنس فورسز کو بیرون ملک بھیج سکتا ہے اگر کسی قریبی سیکیورٹی پارٹنر پر حملہ جاپان کے بقا کے لیے خطرہ بن جائے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago